03 يونيو، 2018

حافظ ابن حجر العسقلانی اردو سوانح حیات




حافظ ابن حجر العسقلانی کی زندگی کےکچھ مختصرحالات

                                                                        
biography of ibne hajr alasqalani ابن حجر العسقلانی حیاۃ ابن حجر العسقلانی
نام : احمد 
کنیت : ابو الفضل
لقب : شہاب الدین، ابن حجر العسقلانی۔
 تاریخ پیدائش : 10/ د  شعبان 773ھ کو مصر میں پیدا ہوئے۔
 تاریخ وفات : 8/ آٹھ ذی الحجہ 


نسب نامہ : احمد بن علی بن محمد بن محمد بن احمد کنانی شافعی عسقلانیننن

    - :  تعلیم و تربیت
آپ کی پرورش مصر میں ھوئ ۔ نو سال کی عمر میں پورے قرآن مجید کا حفظ کرلیا ۔  اسی بچپن کی عمر میں آپ نے الحاوی ، مختصرابن حاجب اور دیگر کتب یاد کر لیں ۔ 

     -:طلب علم کے لئے آپ کا سفر

حافظ ابن حجر العسقلانی نے طلب علم کے لئے دس سال کی عمر میں ھی سفر کرنا شروع کر دیا تھا ۔ چناچہ آپ نے کسی ایک وصیت کرنے والے کے ساتھ مکہ مکرمہ کا سفر کیا ، اور وہاں اہل علم سے سماع کیا ، پھر طلب حدیث کا شوق ہوا تو  آپ حجاز، شام ، اور مصر کے کبار شیوخ سےعلم حاصل کرنے میں مشغول ھوئے ۔

 - : آپ کے جلیل القدر اساتذہ 

  ٭ زین عراقی
٭ بلقینی
٭ ابن الملقن

 - : خدمات

آپ مختلف طرح کے علوم و فنون میں مہارت حاصل کرنے کے بعد بالخصوص علم حدیث کی نشرو اشاعت کی طرف متوجہ ھوئے اور مطالعہ ، قراءت ، تدریس  و تصنیف  اور افتاء کی صورت میں اس پر جمے رہے ، اور متعدد جگھوں میں تفسیر ، حدیث ، فقہ اور وعظ و نصیحت کی تدریس کی ۔ جس سے ہرکس و ناکس مستفید ھوتے رہے۔

  - : صفات 

آپ تواضع ، بردباری ، صبر و تحمل ، خوش طبعی ، وسعت و ظرافت ، قیام و صیام ، احتیاط و ورع ، جود و سخاء ، برداشت، باریک و لطیف کلام  اور عمدہ اور نفیس نوادر کی طرف میلان میں مشہور و مختار تھے ،  جیسا کہ آپ ائمہ متقدمین و متاخرین اور اپنے پاس بیٹھنے والے ہر چھوٹے بڑے کا ادب و احترام کرنے میں منفرد اور بےمثال تھے ۔

    - : تصانیف 

آپ کی تصانیف 150 کتب سے زیادہ ہیں ۔  جن میں مشہور چند کتابیں مندرجہ ذیل ہیں ۔
٭ فتح الباری شرح صحیح البخاری ۔
٭ بلوغ المرام فی ادلۃ الاحکام ۔
٭ الاصابۃ فی تمییزالصحابہ ۔
٭ تھذیب التھذیب ۔
٭ الدرایۃ فی منتخب تخریج احادیث الھدایۃ ۔
٭ الدر الکامنۃ فی اعیان المِائۃ الثامنۃ ۔
٭ نخبۃ الفکر فی مصطلح اھل الاثر
٭ لسان المیزان ۔
٭ القول المسدد فی الذب عن المسند ۔
٭ سلسلۃ الذھب ۔
٭ اِنباء الغمربابناء العمر ۔