بیوی پر شوہر کے حقوق کیا ہیں ؟
biwi par shaohar ke huqooq | miya biwi ke huqooq
◀ بیوی پر شوہر کے حقوق میں سے پہلا حق ؛ شوہر کی اطاعت کرنا ہے۔
بیوی پر شوہر کی اطاعت واجب ہے ، دلیل ؛
(1) الله تعالي کا قول ( الرجال قوامون على النساء بما فضل الله بعضهم على بعض وبما انفقوا من أموالهم) ترجمہ: مرد عورتوں پر مسلط و حاکم ہیں ، اس لئے کہ اللہ نے بعض کو بعض سے أفضل بنایا ہے اور اس لئے بھی مرد اپنا مال خرچ کرتے ہیں۔
علی بن أبی طلحہ ابن عباس سے روایت کرتے ہوئے کہا کہ "الرجال قوامون على النساء" کا مطلب "أمراء عليهن" ہے یعنی مرد عورتوں پر حاکم ہے۔
(2)رسول صلی اللّٰہ علیہ وسلم کا قول (إذا أمرها أطاعته) جب وہ بیوی کو حکم دے تو اس کی اطاعت کرے۔
◀ بیوی پر شوہر کے حقوق میں سے دوسرا حق ؛ بیوی کا اپنے آپ کو شوہر کے لئے سونپ دینا : بیوی کا خاوند کے لیے استمتاع ممکن بنانا ، اور اس کا اپنے ذریعہ شوہر کو بھر پور فائدہ حاصل کرنے دینا اس پر متعدد حقوق میں سے ایک ہے، شوہر اس سے جس طرح بھی لطف اندوز ہونیکے لئے جب بھی (حتی کہ روٹی چولہے پر کیوں نہ ہو ) مطالبہ کرے ، اس حال میں کہ بیوی کے پاس کوئی معقول اور شرعی عذر نہ ہو تو اپنے آپ کو شوہر کے لئے سونپ دینا واجب و لازمی ہے اگر وہ خاوند ....کی بات تسلیم نہ کرے تویہ ممنوع ہے اوروہ کبیرہ کی مرتکب ہوگی ۔
◀ بیوی پر شوہر کے حقوق میں سے تیسرا حق ؛ شوہر کی اجازت کے بغیر گھر سے نہ نکلنا : شافعیہ اور حنابلہ کے مذہب کے مطابق بیوی کا شوہر کی اجازت کے بغیر باپ کی عیادت کے لئے بھی نکلنا جائز نہیں ہے، اگر اجازت نہ ملے تو گھر ہی میں رھیگی، کیونکہ شوہر کی اطاعت واجب ہے ، لہذا واجب چیز کو غیر واجب چیز کے لئے ترک کرنا جائز نہیں ہے۔
◀ بیوی پر شوہر کے حقوق میں سے چوتھا حق؛ اپنی شرم گاہ کی حفاظت کرنا : یعنی اپنی شرمگاہ کو شوہر کے لئے خاص رکھے، شوہر چاہے سفر میں ہو یا حضر میں ہر حال میں فحاشی وبدکاری سے دور رھے۔
◀ بیوی پر شوہر کے حقوق میں سے پانچویں حق؛ شوہر جسے ناپسند کرے اسے شوہر کے گھر داخل نہ ہونے دینا۔
◀ بیوی پر شوہر کے حقوق میں سے چھٹا حق ؛ شوہر کی خدمت کرنا : شیخ الاسلام امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ نے کہا کہ بیوی پر اپنے شوہر کی خدمت معروف طریقے سے کرنا واجب ہے ۔ [ الفتاوی الکبری : 4 / 56 ]
◀ بیوی پر شوہر کے حقوق میں سے ساتواں حق؛ احسان ومعروف کے ساتھ بیوی کا اپنے شوہر کے ساتھ معاشرت کرنا ، زندگی گذارنا اللہ تعالیٰ نے فرمایا ( وَلَهُنَّ مِثۡلُ الَّذِىۡ عَلَيۡهِنَّ بِالۡمَعۡرُوۡفِ ۖ وَلِلرِّجَالِ عَلَيۡهِنَّ دَرَجَةٌ ؕ وَاللّٰهُ عَزِيۡزٌ حَكِيۡمٌ ) [سورۃ البقرۃ : 228]
ترجمہ: اور عورتوں کا حق (مردوں پر) ویسا ہی ہے جیسے دستور کے مطابق (مردوں کا حق) عورتوں پر ہے۔ البتہ مردوں کو عورتوں پر فضیلت ہے۔ اور اللہ غالب (اور) صاحب حکمت ہے۔