سعودی یونیورسٹی میں داخلہ

سعودی یونیورسٹی میں داخلہ

 سعودیہ عربیہ کے مشہور یونیورسٹیاں: جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ، جامعہ أم القرى مکہ، جامعہ امام محمد بن سعود اسلامیہ، جامعہ الامیر سطام بن عبد العزیز، جامعہ أمیرہ نورہ بنت عبدالرحمن،  جامعہ الباحہ، جامعہ بیشۃ، جامعہ تبوک، جامعہ جازان، جامعہ الجوف، جامعہ حائل، جامعہ حفر الباطن، جامعہ حدود شمالیہ، جامعہ شقراء، جامعہ سلمان بن عبد العزیز، جامعہ سعودیہ الیکترونیہ، جامعہ طائف، جامعہ طیبہ، جامعہ قصیم، جامعہ ملک خالد، جامعہ ملک فہد، جامعہ امام عبد الرحمٰن بن فیصل دمام، جامعہ ملک عبد العزیز، جامعہ جدہ، جامعہ ملک سعود ریاض، جامعہ مجمعہ، جامعہ المعرفہ، جامعہ نجران وغیرہ میں طلبہ و طالبات کو مفت اسکالرشپ دی جاتی ھے۔ 

تفاصيل: 
اسکالرشپ کا مطلب : قابل طالب علم کا وہ وظیفہ، گرانٹ اور ایوارڈ جو مختلف ریاستی اداروں یا  تنظیموں یا انجمنوں یا کمپنیوں کے زریعے جاری کیا جاتا ھے، تاکہ وہ اپنی تعلیم کو پرائمری یا سیکنڈری سکول ، یا پرائیویٹ یا پبلک سیکنڈری کالج ، یونیورسٹی یا دیگر تعلیمی ادارے میں آگے بڑھا سکے۔ 

اعلیٰ تعلیم و تحقیق کے لئے سعودیہ عربیہ کیوں جائیں؟ 

◀دنیا کے ممتاز و ماھر اساتذہ ، جو ہر فیکلٹی میں خدمات انجام دیتے ہیں۔ 
◀سعودیہ عربیہ میں کئ ایسی یونیورسٹیاں ھیں جو نیشنل اور انٹرنیشنل سطح پر دنیا کی بہترین اور عمدہ یونیورسٹیوں کے لیول پر شمار کی جاتی ھیں، جیسےجامعہ امام محمد بن سعود اسلامیہ، جامعہ ملک عبد العزیز جدہ، جامعہ ملک سعود ریاض۔ 
◀وزن ۲۰۳۰ کے تحت سائنسی تحقیقات کے لئے جدید مراکز میں بہترین ماحول کی وجہ سے۔ 


أحدث أقدم