نیک بیوی کی صفات اور خوبیاں
ہر شوہر یہ تمنا کرتا ہے کہ اس کی "پیاری بیوی" صالح اور شکر گزار فرمانبردار خاتون میں سے ہو، اس کی "شریکِ حیات" نیک، مثالی، بہترین اور جنتی عورتوں میں سے ہو۔
رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے صالح بیوی اور نیک عورت کو دنیا کی "بہترین" اور "قیمتی سامان" کہا ہے
عبدالله بن عمرو بن العاص أن النبي صلى الله عليه وسلم قال: ((الدنيا متاعٌ، وخيرُ متاعِها المرأةُ الصالحة))
اس حدیث میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ دنیا انسان کے لئے ایسی ہے جس سے وہ نفع بخش ہوتا ہے ، زندگی جینے کے لیے اس سے فائدہ اور تمتع حاصل کرتا ہے اس میں پائے جانے والی تمام نعمتوں جیسے ہوا، پانی، آگ، پھل فروٹس، اناج غلہ، آور آرام رہائش کی تمام چیزوں سے بخوبی مستفید ہوتا ہے ، لیکن ان تمام نعمتوں اور سر و سامان میں بہتر نیک اور اچھی بیوی ہے۔
آئیے ہم جانتے ہیں کہ اچھی بیوی کی صفات اور خوبیاں کیا ہیں ؟
◀ اللہ تعالیٰ کے اس قول میں اچھی بیوی کی کچھ صفات اور خوبیاں بیان کئے گئے ہیں؛ ارشاد ہے "فَالصَّالِحَاتُ قَانِتَاتٌ حَافِظَاتٌ لِّلْغَيْبِ بِمَا حَفِظَ اللَّهُ" ترجمہ: پس نیک اور فرمانبردار عورتیں خاوند کی عدم موجودگی میں بہ حفاظت الہی نگہداشت رکھنے والیاں ہے۔
اس ایت میں دو صفات اور خصوصیات کا تذکرہ ہے
1- وہ صفت جو اپنے رب سے تعلق رکھتی ہے۔
2- وہ صفت جو شوہر سے تعلق رکھتی ہے ۔
تفصیل :
(1) وہ صفت جو اپنے رب سے تعلق رکھتی ہے، اللہ تعالیٰ کے قول " قانتات " میں ہے ، "قنوت" اللہ کی طاعات پر مداومت و محافظت اختیار کرنا ہے ، فرائض اسلام اور واجبات دین کی پابندی کرنا ، اور اس میں کاہلی وسستی نہ کرنا۔ اسی معنیٰ و مفہوم پر دوسری أحادیث وارد ہوئی ہیں۔ [صفات الزوجة الصالحة لعبد الرزاق بن عبد المحسن البدر : ١٣]
(2) وہ صفات اور خصوصیات جو شوہر سے تعلق رکھتی ہیں اللہ تعالیٰ کا قول "حافظات" ۔ میں ہیں، یعنی غیب میں شوہر کے حق کی حفاظت کرنا ، اسی طرح شوہر کی موجودگی میں ، اس کے مال میں ، اس کے بستر میں اور اس کے حقوق کی أدائیگی میں اس کی حفاظت کرنا۔
اسی مفہوم ومطلب میں کۓ أحادیث وارد ہوئے ہیں : [صفات الزوجة الصالحة لعبد الرزاق بن عبد المحسن البدر : ١٤]
3- نیک بیوی کی تیسری صفت یہ ہے کہ شیطان سے ڈرے اور پناہ مانگے، کیونکہ شیطان دین میں، أخلاق میں، معاملے میں ،عشرت میں ، بھائی چارگی میں اور تمام خیر و بھلائی میں فساد مچانے کی کوشش کرتاہے، اور اس کے لئے وہ ہر دن اپنا لشکر بھیجتا ہے ۔[صفات الزوجة الصالحة لعبد الرزاق بن عبد المحسن البدر : ٢٠]
4- صالح بیوی کی چوتھی صفت یہ ھیکہ جب شوہر اس کی طرف دیکھے تو اسے اپنی ہیئت ، شکل ، منظر اور لباس وغیرہ کے ذریعے خوش کردے ، اس کے دل کو سرور و فرحت سے بھردے اور منور کردے۔[ صفات الزوجة الصالحة لعبد الرزاق بن عبد المحسن البدر : ٢٣]
5- مثالی بیوی کی خصوصیات اور صفات میں سے یہ بھی ہے کہ شوہر کے حقوق میں کوئ قصر نہ کرے ، اس کی خدمت میں بھر پور کوشش کرے ۔[ صفات الزوجة الصالحة لعبد الرزاق بن عبد المحسن البدر : ٣٥]
6: بہترین بیوی اور عورت کی پہچان اور صفات میں سے یہ بھی ہے کہ خرچ کے ذریعے شوہر کو پریشان نہ کرے ، طاقت سے زیادہ بوجھ نہ ڈالے، اسراف و تبذیر سے بچے ، شوہر کے مال و دولت کو ضائع و برباد نہ کرے۔[ صفات الزوجة الصالحة لعبد الرزاق بن عبد المحسن البدر : ٣٦]
7- نیک خاتون اور بیوی کی اچھی صفات و خصوصیات میں سے یہ بھی ایک صفت و خوبی ہیکہ وہ احسان کرنے والوں کی ناشکری نہیں کرتی یعنی اللہ تعالی جو بھی اس کے شوہر کے ذریعہ مہیا و میسرکرتا ہے وہ اس کی ناقدری اور ناشکری نہیں کرتی " حدیث میں ہے جو لوگوں کا شکریہ ادا نہیں کرتا وہ اللہ کا شکر یہ ادا نہیں کر سکتا" ۔[ صفات الزوجة الصالحة لعبد الرزاق بن عبد المحسن البدر : ٣٧]
8-نیک بیوی کی صفات و خوبیوں میں یہ ہے کہ وہ شوہر کا احترام و اکرام کرتی ہے ، شوہر کی قدر و منزلت اور حقوق بخوبی جانتی ہے، حدیث میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اگر میں کسی کو کسی انسان کے لئے سجدہ کرنے کا حکم دیتا تو بیوی کو شوہر کے لیے سجدہ کرنے کا حکم دیتا۔[ صفات الزوجة الصالحة لعبد الرزاق بن عبد المحسن البدر : ٤٠]
دوسری حدیث میں اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:( لا تؤذي امرأة زوجها في الدنيا إلا قالت زوجته من الحور العين : لا تؤذيه قاتلك الله ، فإنما هو دخيل عندك يوشك أن يفارقك إلينا.)) صححه الألباني في " صحيح الترمذي ".
9- نیک بیوی کی صفات میں یہ ہوتی ہے کہ وہ گھر میں ٹہری رہتی ہے، بے پردہ ہو کر بلا ضرورت گھر سے نہیں نکلتی ، اور جب ضرورت و مجبوری کے تحت نکلتی ہے تو آنکھیں نیچی رکھتی ہے ، اپنی شرمگاہ کی حفاظت کرتی ہے۔ ۔[ صفات الزوجة الصالحة لعبد الرزاق بن عبد المحسن البدر : ٤١]
10- نیک بیوی اور عورت کی خوبیوں اور صفتوں میں سے یہ ہے کہ شوہر کا راز افشا نہیں کرتی ، میاں بیوی کے درمیان ہونے والی خاص صفات ، حالات اور کیفیات کا اظہار و توسیع کسی کے سامنے نہیں کرتی، کیونکہ یہ ایک شیطانی عمل ہے۔[ صفات الزوجة الصالحة لعبد الرزاق بن عبد المحسن البدر : ٤٢]
11- نیک بیوی کی بعض صفات سسن البيهقي کی ایک روایت میں کچھ اس طرح وارد ہوئی ہیں: قال النبي صلى الله عليه وسلم: (خير نسائكم الودود الولود، المواتية المواسية إذا اتقين الله...) یعنی اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے کہا کہ عورتوں میں سب سے اچھی وہ عورت ہے:
1- جو اپنے شوہر کو محبت کرنے والی ہو۔
2- کثرت سے بچہ جننے والی ہو۔
3- شوہر کی موافقت کرنے والی ہو، سخت وبد مزاج والی نہ ہو اور نا ہی بکواس ، لعن طعن کرنے والی ہوتی ہے ۔
4- شوہر کا غمگسار ہو، اور مدد کرنے والی ہو۔
5- جب کہ وہ پرہیزگار متقی ہو۔
[صفات الزوجة الصالحة لعبد الرزاق بن عبد المحسن البدر : ٢٨]